Friday, May 18, 2012

متہ

متہ کی کاشت جنوبی امریکہ میں ہوتی ہے جیسے پیراگوئے اور برازیل میں۔ اسی وجہ سے اس کا سائنسی نام برازیلی متہ (Ilex mate brasliensis) اور متہ پارگوانی (Ilex paraguayensis) ہے۔ اس کے پودے کی لمبائی 3سے 6میٹر تک ہوتی ہے۔ اس کے پتے استعمال کئے جاتے ہیں اور ان پتوں سے بھگویا گیا یا ابالا ہوا چائے کی طرح کا ایک مشروب تیار کیا جاتا ہے اور اسے مخصوص رسوم اور روایات کے ماحول میں پیا جاتا ہے۔ عرب مہاجروں نے متہ کا استعمال کئی عرب ملکوں میں بھی منتقل کردیا ہے جیسے شام میں قلمون کے علاقہ میں۔
متہ اپنی بناوٹ میں کافئین کے علاوہ ٹیوفیلین کی معمولی سی مقدار پر بھی مشتمل ہوتا ہے جو مرکزی عصبی نظام کو کافئین کی طرح متاثر کرتا ہے اور طبی طور پر پھیپھڑوں میں ہونے والی ایک بیماری جس کی وجہ سے سانس لینا دشوار ہوجاتا ہے، کی تکلیف کم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اگر متہ کی اعلی مقدار استعمال کی جائے تو یہ واضح طور پر مرکزی عصبی نظام کو متاثر کرتی ہے اور دماغ کے خلیوں کو خراب کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس کی کم مقدار قہوہ اور چائے کی طرح چستی آور ہے۔

No comments:

Post a Comment