Thursday, May 17, 2012

قات

قات کا لفظ بڑی بڑی عربی لغات میں نہیں ملا۔ خیال ہے کہ قات حبشی لفظ ہے جو حبشہ سے یمن پہنچا۔ یمن میں اس کی وسیع پیمانہ پر کاشت ہوتی ہے۔ یہی اس کے نشہ آور پتوں کو بہت زیادہ چباتے ہیں۔ قات کے پھلوں کو عمل تقطیر سے گزار کر الکحل مشروب بنایا جاتا ہے جو اعصاب پر شدید اثر ڈالتا ہے۔
قات ایک چھوٹا سا پودا ہے۔ یہ جزیرۃ العرب اور مشرقی افریقہ میں اگتا ہے۔ یہ چائے کے پودے سے ایک حد تک ملتا جلتا ہے۔ اس کے پتے نسبتاً چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ اس کی پیداوار کے لئے مناسب زمین مرطوب، معتدل الحرارت اور 1500 میٹر کی بلندی تک ہونی چاہئےآج قات نے جنوبی جزیرہ عرب، صومالیہ، کینیا اور افغانستان میں شدید مصیبت کی صورت اختیار کرلی ہے۔قات جراثیم دار ار لیس دار مواد پر، پھولنے والے مواد پر اور اسکورینک یعنی وٹامن سی کے ایسڈ پر نیز کولین اور مانیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ نیز قات زردی مائل، رس دار عطروں پر مشتمل ہوتا ہے جن کی بو اور ذائقہ دونوں قابل قبول ہوتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment